Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی رکن اسمبلی کیجانب سے ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد جمع

لاہور : مجلس وحدت مسلمین کی رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں کےنصاب میں ٹریفک قوانین کو شامل کیا جائے اور بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کیساتھ ساتھ ان کی عملی طور پر بھی تربیت کی جائے۔ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اگر ہم اپنی سڑکوں کو محفوظ بنا لیں تو قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے حادثات ٹریفک قوانین سے لاعلمی کا نتیجہ ہیں،ملک میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 35 سے 40 ہزار افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد معذور ہو جاتے ہیں۔ پنجاب میں روزانہ اوسطاً 750 حادثات رونما ہوتے ہیں، جن میں سے روزانہ 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کو بچوں کی زندگی میں راسخ کرنا ہو گا، اسکولوں میں بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی عملی طور پر بھی تربیت کی جائے.

مزید پڑھیے

Most Popular