Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اپنے نظریہ سے ہٹنے والی قوم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس نظریےکے تحت پاکستان بنا تھا ہم اس پر نہیں چلے، اور جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، پاکستان ایک خواب کا نام تھا، اگر پاکستان کو آج عزت نہیں ملی تو اس کی وجہ صرف نظریہ سے ہٹ کر چلنا تھا، ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا، جو قوم طاقتور کو چھوڑ کر کمزور کو سزا دے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سال تک دنیا کی امامت کی، مدینے کی فلاحی ریاست میں خواتین کو وراثت کا حصہ ملتا تھا، اور وہاں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہوتا تھا، فلاحی ریاست میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاتا تھا، ہم نے بھی اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا، لیکن یہ افسوسناک ہے 1947میں جو ہمارا قبلہ تھا اس پر نہیں چل سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ سب کو نوکریاں دے، نوجوانوں کو چاہیے کہ ہنر سیکھیں کاروبار کریں، آٹی ٹی ایک ایسہ شعبہ ہے جس سے نوجوان پیسہ کما سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular