
پاراچنار: ضلع کرم میں تکفیری شرپسندوں نے پاراچنار جانیوالے آٹے کے ٹرک اور ادویات سے بھری گاڑی کو لوٹ لیا۔ واقعہ چار خیل کے مقام پر پیش آیا. مبینہ طور پر مسجد سے باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ شیعوں کے آٹا اور ادویات پاراچنار لے جائی جارہی ہیں۔ جسے وہاں نہیں پہنچنے دیا جائے۔ اعلان ہوتے ہی شرپسندوں نے آٹے کے ٹرک اور ادویات کی گاڑی کو لوٹ لیا۔


































