
قاہرہ : امریکا اور سعودیہ کی مدد سے اقتدار پر قابض مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی کو بشار الاسد کے زوال کے بعد اپنی فکر پڑگئی۔ مصری انٹیلی جنس کی زیر ملکیت ٹیلی ویژن چینل نے صدر عبدالفتاح السیسی کی ایک پروپیگنڈہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ شام کو تباہ کر دیا گیا ہے اور نامعلوم قوتیں مصر میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مصری صدر نے کہا کہ عوام دھیان دیں، شام میں ان کا مشن مکمل ہو گیا ہے۔ ان کا مقصد مصری ریاست کو گرانا ہے۔ السیسی نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر مصر گرتا ہے تو پوری دنیا میں افراتفری پھیل جائے گی۔ اسی لیے مصری معیشت اور سماجی امن کو خراب کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔


































