اسلام آباد میں گھر کے اندر مجلس عزا پر بھی مقدمہ درج

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں بغیر این او سی مجلس و عزاداری کے جرم میں منتظمین کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چہلم امام حسین پر عزاداری کی وجہ سے غیر قانونی طور پر رکاوٹیں لگا کر عوام الناس کے لیے راستہ بند کیا گیا۔ مجلس و عزاداری کےدوران لاؤڈ اسپیکر کااستعمال بھی کیا گیا۔عزادار گھرانے کا کہنا ہے کہ گھر میں مجلس ہو یا میلاد یا کوئی بھی پروگرام کرانے کے لیے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ انتظامیہ امتیازی سلوک کررہی ہے اس کے اثرات کسی طور بھی اچھے نہیں ہوں گے۔

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں بغیر این او سی مجلس و عزاداری کے جرم میں منتظمین کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چہلم امام حسین پر عزاداری کی وجہ سے غیر قانونی طور پر رکاوٹیں لگا کر عوام الناس کے لیے راستہ بند کیا گیا۔ مجلس و عزاداری کےدوران لاؤڈ اسپیکر کااستعمال بھی کیا گیا۔عزادار گھرانے کا کہنا ہے کہ گھر میں مجلس ہو یا میلاد یا کوئی بھی پروگرام کرانے کے لیے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ انتظامیہ امتیازی سلوک کررہی ہے اس کے اثرات کسی طور بھی اچھے نہیں ہوں گے۔