Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غزہ کی تعمیر نو کا 112 ارب ڈالر کا 10 سالہ امریکی منصوبہ

واشنگٹن : امریکا نے غزہ کو اسمارٹ سٹی اور لگژری سیاحتی مرکز بنانے کیلئے ایک سو بارہ ارب ڈالر کا دس سالہ منصوبہ تیار کرلیا۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق منصوبے کو پروجیکٹ سن رائز کا نام دیا گیا ہے، جسے امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر۔ ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور وائٹ ہاؤس کے دو معاونین نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاور پوائنٹ کی بتیس سلائیڈز پر مشتمل منصوبے کو ممکنہ سرمایہ کار ممالک کو پیش کیا جا رہا ہے۔ منصوبے میں مرحلہ وار تعمیرِ نو شامل ہے، جس میں لگژری ہوٹل، تیز رفتار ریل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی انفراسٹرکچر غزہ کے بحیرۂ روم کے ساحل پر تعمیر کیا جانا ہے۔امریکا کی جانب سے ساٹھ ارب ڈالر تک کی گرانٹس اور قرضہ جاتی ضمانتوں کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کو سہارا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم منصوبے میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ تعمیر کے دوران غزہ کے تقریباً بیس لاکھ رہائشیوں کو کہاں رکھا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular