
غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے گئے تازہ حملے میں بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہوئے۔وسطیٰ غزہ پر بمباری سے سات فلسطینی شہید اور بتیس زخمی ہوئے۔ رفح پر حملے میں دو بچے شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔چاسرائیلی فوج نے النصیرات، دیر البلاح، الغمازی ودیگر علاقوں میں بمباری کی، فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل کے چھاپے، دس فلسطینی گرفتار کئے گئے۔ سات اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار 535 ہوگئی۔


































