Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

9 تا 16 جولائی، ہفتہ عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؓ منانے کی اپیل

اسلام آباد تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے 9 جولائی سے 16 جولائی تک ہفتہ عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؓ منانے کی اپیل کی ہے، ادارہ منہاج الحسینؑ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام، ذاکرین عظام، آئمہ جمعہ جماعت اپنی مجالس، محافل اور جمعہ کے اجتماعات میں عظمت اہلبیتؑ و امہات المعصومینؑ بیان کریں، ایک بدبخت گستاخ نے آئمہ معصومین علیہم اور ان کی مادران گرامی ؑ کی شان میں انتہائی نازیبا الفاظ کے ذریعے گستاخی کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، جس پر پوری دنیائے اسلام سراپا احتجاج ہے،انہوں نے کہا کہ اس عالمی سازش کو ناکام بنانے کیلئے میری تمام علمائے اسلام، ذاکرین عظام، خطباء، دانشور حضرات، عزاداران اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سے درخواست ہے کہ 9 جولائی سے 16 جولائی تک عظمت اہلبیت اطہارؑ و امہات المعصومین علیہم السلام کے تذکرہ و اذکار کیساتھ پورا ہفتہ منا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ عالمی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے اور محرم سے قبل پاکستان کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی بھیانک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی بیدار رہیں اور ایسے کسی اقدام کے ردعمل میں فریق مخالف کے مقدسات کی توہین نہ کریں بلکہ معاملے کو قانونی طریقے سے حل ہونے دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular