نیویارک : اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے کہاہے کہ رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ میں بیاسی فلسطینی بچے شہید ہوئے۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاہے کہ چوہتر بچے اسرائیلی حملوں جبکہ آٹھ بچے خون جما دینے والی سردی کی وجہ سے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے دس لاکھ سے زائد بچے عارضی خیموں میں رہتے ہیں جو کم درجہ حرارت برداشت نہیں کر پاتے۔ کیتھرین رسل نے کہاکہ ہم نے طویل عرصے سے خبردار کیا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں۔ غذائیت اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی، صحت کی سنگین صورتحال اور اب سردیوں کا موسم یہ سب غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ جن میں نوزائیدہ اور خاص طور پر صحت کی خرابی والے بچے شامل ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ میں 82…
رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ میں 82 فلسطینی بچے شہید ہوئے، یونیسیف
-
Raza Musani - جنوری 10, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































