
رام اللہ : اسرائیل نے غزہ کے بعد مغربی کنارے پر بھی حملے تیز کردیئے ہیں۔ نورشمس کیمپ میں ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں رات گئے کیے گئے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج ایمبولینس اور میڈیکل عملے کو حملے کے مقام پر جانے نہیں دے رہی۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج گھروں سے بے گناہ شہریوں کو بھی گرفتار کررہی ہے۔ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مغربی کنارے میں چار سو سے زائد افراد شہید اور چھ ہزار سے زائد گرفتار کیے گئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے مطابق مغربی کنارے میں تلکرم، جنین بیت العمر، تابوس ،ہیبرون میں بھی اسرائیلی فوج نے مختلف کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جہاں دو فلسطینی شہید ہوئے۔


































