
تہران: ایران میں حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے آٹھ افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ایران کے مرکزی صوبے میں شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں افراد، عسکری، حکومتی شخصیات اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔


































