
طرابلس: لیبیا سے یورپ جانے والی کشتی الٹنے سے 73 تارکین وطن ممکنہ طور پر ہلاک ہوگئے۔ کشتی میں 80 تارکین وطن تھے جو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 80 کلومیٹر دور واقع گاؤں قصرالخیر سے یورپی ساحلوں کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے 11 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ سات تارکین وطن بچ کر واپس لیبیا کے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن ان کی حالت انتہائی خراب ہے۔ دیگر باسٹھ تارکین کے بارےمیں قیاس ہے کہ وہ بھی زندگی نہیں بچے ہیں۔ حالیہ برسوں میں افریقا اور مشرق وسطیٰ سے یورپ ہجرت کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے لیبیا ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔


































