Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

غزہ میں 700 خاندان مکمل طور پر ختم ہو گئے، صیہونی درندگی میں 40139 فلسطینی شہید

غزہ: فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیلی فوج اب تک سات سو خاندانوں کو مکمل طور پر ختم کرچکی ہے۔ غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی میں اب تک 40,139 فلسطینی شہید اور 92,743 زخمی ہوچکے ہیں۔ چالیس نہتے اور معصوم شہری گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہید ہوئے ہیں۔ اس سفاکی میں اب تک سات سو کنبے مکمل طور پر ختم کئے جا چکے ہیں۔ خان یونس میں شروع کیے گئے اسرائیلی فوج کے نئے زمینی آپریشن میں دیرالبلاح میں دو حملوں میں مزید دو خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلاح میں بھی تباہی کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ غزہ جنگ میں قدرے محفوظ سمجھے جانے والے شہر میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے نقل مکانی کرنے والے کئی خاندانوں پر فائرنگ کی ہے جس سے مزید چھتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular