
غزہ : غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے۔ رات سے جاری حملوں میں 70 فلسطینی شہید اور ایک سو چار زخمی ہوگئے۔ صبح سویرے اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ البلاد میں ایک گھر پر بمباری کی جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ شمالی اور وسطیٰ غزہ پر حملوں میں مزید چھ فلسطینی جان سے گئے۔ نصیرات پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔ چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جس میں تین بچے شامل ہیں۔
رات گئے صیہونی فوج نے خان یونس۔ رفح۔ غزہ سٹی اور دیگر مقامات کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ادھر شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔ غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 400 ہو گئی ہے۔


































