
جدہ : سعودی عرب میں حج رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بکنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 58 ہزار 270 حج درخواستیں موصول ہوئیں، دوسرے مرحلےمیں 60 ہزار خوش نصیب عازمین کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق منتخب افراد کو 29 ذی القعد رات 10 بجے تک کے درمیان اپنا پیکج خریدنا ہو گا، حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں، نامزد افراد کو الیکٹرانک ٹریک میں سے کسی ایک پیکج میں بکنگ کروانا ہو گی، ادائیگی کے لئے 3 گھنٹے کی رعایتی مدت دی جائے گی، مقررہ وقت میں پیکج نہ لینے والے افراد کا نام لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔


































