
ہریدوار : بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں چھ مزارات کو منہدم کردیا گیا۔ اتراکھنڈ میں انسداد تجاوزات کے دوران بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی خالی کرالی گئی۔ ہریدوار میں انتظامیہ نے تجاوزات گرانے کی آڑ میں چھ مزارات کو بھی گرادیا۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بہادرآباد میں گرائے گئے دو مزار آبپاشی کی زمین پر قائم تھے جبکہ شیام پور تھانہ کی حدود میں منہدم کردہ چار مزار جنگلاتی زمین پر بنائے گئے تھے۔ ہریدوار کے سب دویژنل مجسٹریٹ نے دعویٰ کیا کہ مزار ہی نہیں مندر بھی گرایا گیا ہے تاہم مسلم برادری نے انتظامیہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے متعصبانہ اور جانبدارانہ کارروائی قرار دیا۔۔ل انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری زمین پر بنائے گئے تمام مذہبی ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


































