
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے دو مختلف حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ جبکہ صیہونی آبادکاروں نے دھاوا بول کر فلسطینیوں کی املاک جلادیں۔ اسرائیلی ڈرون نے غزہ سٹی میں فلسطینی سیکورٹی اہلکاروں کے گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں المعمدانی اور الشفاء اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوئے۔
اسرائیلی توپ خانے نے جبالیا کیمپ۔ خان یونس کے مشرقی علاقوں پرگولہ باری کی۔ اُدھرصہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں نابلس کے قصبے قصرہ اور رام اللہ کے گاؤں المغیر پر اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں وحشیانہ حملہ کیا۔ آبادکاروں نے گھروں اور دوسری املاک میں توڑ پھوڑ کی۔ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ املاک کو آگ لگادی۔


































