
تہران: ایران کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 27 جون سے 22 جولائی کے دوران امریکی حملوں میں کم از کم 53 افراد شہید جبکہ 592 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران امریکی طیاروں نے ایران کے پانچ صوبوں میں مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 592 زخمیوں میں سے 535 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ 36 افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں اور 21 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔


































