
غزہ :غزہ میں ایک اور اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ صیہونی فوج نے مزید سینتیس فلسطینی شہید کردئے۔ خان یونس سے صیہونی فوج کے انخلا کے بعد اجتماعی قبریں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اجتماعی قبر ناصر میڈیکل کمپلیکس سے ملی ہے۔امدادی ٹیم نے قبر سے پچاس لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔ ادھر صیہونی فوج نے غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں رفح پر بمباری سے حاملہ خاتون اور چھ بچوں سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے دیر البلاح میں بھی شدید بمباری کی ہے۔ مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 فلسطینی شہید ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چونتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں چالیس گھنٹے طویل آپریشن میں تیرا فلسطینیوں کو شہید کردیا. اسرائیل نے دعوی کیا ہےکہ مرنیوالوں دس مزاحمت کار ہیں۔ لڑائی میں اسرائیل کے آٹھ فوجی زخمی ہوئے۔


































