
مشہد: شہید آیت اللہ سید علی علی خامنہ ای کی تدفین اور جنازے کی 6 روزہ تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں ہوئیں جس میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔ پریس ٹی وی نے ان تقریبات کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا۔ جنازے کی مرکزی تقریب تہران کے گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں ہوئی، جہاں لاکھوں افراد نے آیت اللہ علی خامنہ ای کا آخری دیدار کیا۔ شہید کا جسد خاکی کربلا اور نجف بھی لے جایا گیا جہاں سوگواروں کا سیلاب امڈ آیا۔ جسد خاکی کو امیر المومنین حضرت علی علیہ اسلام اور کربلا میں حضرت امام حسین علیہ اسلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں پر بھی لے جایا گیا اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ عراقی حکام کے مطابق نجف اور کربلا کے جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد سوگواران شریک ہوئے۔


































