
مدینہ : سعودی عرب میں بس اور ڈیزل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم میں بیالیس انڈین عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں 43 افراد سوار تھے جن میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ صرف ایک عمرہ زائر کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔ بس میں سوار بیشتر زائرین حیدرآباد، تلنگانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ انہیں حادثے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ریاض میں سفارتخانہ اور جدہ میں قونصلیٹ متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کی ہدایت کردی گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو معلومات فراہم کرانے کے لئے تلنگانہ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے.


































