
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا، فائرنگ اوردھماکے سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا.سی ٹی ڈی پولیس نے حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خفیہ اطلاع پر تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود مڈی کے علاقے میں کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ اور دھماکے میں 4 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گئے،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے، دہشتگرد پولیس فورس پر حملوں اور دیگر کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا، حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد بارود اور دیگر ہتھیار جن میں 05 عدد ایس ایم جی، 07 عدد ہینڈ_گرنیڈ، میگزینز،موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔


































