
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر اسرائیل نے تازہ حملے کرکے دو بچوں سمیت چار شہری شہید اور دس سے زائد زخمی کردئے۔
صیہونی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیت لاہیہ کے علاقے میں کمال عدوان اسپتال کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں دو بچے محمد یوسف الزوارعہ اور سلیمان زکریا شہید ہو گئے۔ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
قیزان النجار کے علاقے میں فائرنگ سے چھبیس سالہ نوجوان شہید ہوا جبکہ جبالیہ البلد میں صیہونی فوج نے نوجوانوں کے گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے قابض فوج کے حملوں میں 496 فلسطینی شہید اور 1301 زخمی ہو چکے ہیں۔


































