
سپاہ پاسداران نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 38 ویں لہر میں سپاہ نیوی نے خطے میں باقی ماندہ امریکی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی۔ سپاہ پاسداران نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ سپاہ نیوی کے دلاوروں نے "یا حیدرکرار علیہ السلام” کے کوڈ ورڈ سے شروع ہونے والی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 38 ویں لہر میں علاقے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ کویت میں دہشت گرد امریکی فوج کے العدیری ہیلی کاپٹر اڈے پر میزائل حملے میں بہت سے امریکی فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں الجابر اور المبارک نامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔


































