
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تیس حملے کئے۔ جس میں ستر فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے شجاعیہ میں میزائل داغ کر مکان تباہ کردیا حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچے اور چار خواتین شہید ہوگئیں۔ دیر البلاح اور خان یونس میں ایک ہی وقت میں کئے گئے حملوں میں کئی فلسطینی جان سے گئے۔ نصیرات میں کئے گئے حملے میں بھی خواتین اور بچے نشانہ بنے۔ خان یونس میں اسرائیلی ڈرون نے میزائل داغ کر گاڑی تباہ کردی۔ حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جو امدادی قافلے کی حفاظت پر مامور تھے۔
سول ڈیفنس ایجنسی نے کہاہے کہ امدادی سامان کی فراہمی کے تسلسل کو متأثر کرنے اور آبادی کے مصائب میں اضافہ کرنے کے لیے اسرائیل نے سیکورٹی اہلکاروں کو دانستہ نشانہ بنایا۔


































