
Israeli soldiers and medics walk near an ambulance after Palestinian Islamist group Hamas claimed responsibility for an attack on Kerem Shalom crossing, near Israel’s border with Gaza in southern Israel, May 5, 2024. REUTERS/Amir Cohen
غزہ: غزہ میں حماس کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ جس میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ مجاہدین نے کرم شالوم کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے تین فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی۔ اور رفح پر بم برسائے جس کے نتیجے میں آٹھ بچوں سمیت بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس سے پہلے صیہونی فوج نے رفح۔ نصیرات اور دیگر علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 34 ہزار500 سے تجاوز کرگئی ہے۔


































