
واشنگٹن : سابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکا کے تین صدور نیتن یاہو کے ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔ سابق امریکی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ نیتن یاہو نے جارج بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن کو بھی ایران کے ساتھ جنگ پر اکسایا تھا لیکن تینوں صدور راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے حامی تھے۔ جان کیری نے استدلال کیا کہ ویتنام اور عراق دونوں جنگوں میں ایک مشترکہ سبق ہے کہ امریکی عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔ کیری نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ ایران میں رجیم تبدیلی سے متعلق پیش گوئیاں درست ثابت نہیں ہوئیں، جس کی بنیاد پر جنگ کا جواز پیش کیا جا رہا تھا.


































