
جدہ : سعودی عرب نے مزید تین شیعہ نوجوانوں کے سر قلم کردئے۔ ان پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن زکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسین بن محمد المحیشی دہشت گرد گروہ میں شامل ہوگئے تھے۔ ان پر اسلحہ جمع کرنے، اسلحہ چلانے کی مشق، کئی دہشت گردوں کو پناہ دنیے، سیکیورٹی سینٹرز اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے الزامات تھے۔ وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ تینوں کو خصوصی فوجداری عدالت کی تحویل میں دیا گیا تھا۔


































