
کوپن ہیگن : ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔22 سالہ حملہ آور کے پاس رائفل اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر مال میں موجود تمام افراد باہر کی جانب بھاگے اور ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ حملہ آور براہ راست لوگوں پر گولیاں چلا رہا تھا۔ وہ فرش یا چھت کی جانب فائرنگ نہیں کر رہا تھا۔ ڈنمارک میں 2015 کے دوران کوپن ہیگن میں ہی ایک ثقافتی مرکز اور عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔


































