
غزہ : اہلیان غزہ کیلئے سال نو کا آغاز بھی اسرائیلی دہشت گردی سے ہوا۔ تازہ حملوں میں اٹھایس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے صبح سویرے جبالیہ پر وحشیانہ حملہ کیا جس میں بارہ فلسطینی جان سے گئے جبکہ البریج کیمپ پر حملے میں بھی پانچ فلسطینی نشانہ بنے۔ حملے میں تین مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ صیہونی فوج نے بیت لاہیہ میں حملہ کرکے چھ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ سٹی میں بھی پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ صیہونی حملوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے نشانہ بنے۔
ادھر صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انس محمد سعدی مصری کو شمالی غزہ میں ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا۔


































