
ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ پاراچنار میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی ریلی میں قبائلی عمائدین ، سول سوسائٹی کے ممبران، مختلف تنظیموں کے کارکنان سمیت اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے لگائے، اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیری مسلمانوں کو آزادی ملے گی اور وہ ایک آزاد ملک کی حیثیت سے وقت گزاریں گے۔


































