
واشنگٹن : امریکا کی پچیس ریاستوں نے فلسطینی حامی تنظیموں کے خلاف حماس کی مبینہ معاونت پر عدالت میں مشترکہ قانونی درخواست جمع کرا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پچیس امریکی ریاستوں کے اتحاد نے امریکن مسلمز فار فلسطین اور نیشنل اسٹوڈنٹس فار جسٹس اِن فلسطین کے خلاف درخواست دی ہے۔ یہ درخواست حماس کے حملوں سے بچ جانے والے افراد، مقتولین کے لواحقین، جاری حملوں سے متاثرہ شہریوں اور بے گھر ہونے والوں کی حمایت میں دائر کی گئی ہے۔ متاثرین نے ان امریکی تنظیموں کے خلاف فیڈرل اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کر رکھا ہے۔ درخواست کا مقصد متاثرین کو انصاف دلانا اور مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔


































