Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

220 امریکی دانشوروں کا صیہونی تعلیمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

واشنگٹن : 14 لاطینی امریکی ممالک کے 220 دانشوروں نے صیہونی تعلیمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی پالیسی کی مذمت کی اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مرتکب قرار دیا۔ کولمبیا میں بی ڈی ایس انٹرنیشنل موومنٹ مہم کے دوران 220 پروفیسروں اور لیکچرار نے اسرائیل کے خلاف مہم پر دستخط کیے۔ دستخط کنندگان نے عہد کیا ہے کہ وہ صیہونی ریاست سے کسی قسم کی فنڈنگ حاصل کرنے سے انکار کریں گے ۔ اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کے وظائف وصول کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔ دانشوروں نے اپنے مشترکہ بیان میں لاطینی امریکا کی یونیورسٹیوں سے اسرائیلی شراکت داروں اور صہیونی حکومت کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی اپیل بھی کی۔ صیہونی بائیکاٹ کے لیے عالمی تحریک کی برازیلی شاخ کے ایک کارکن فیبیو بوسکو نے کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ میں 220 لاطینی امریکی ماہرین تعلیم کا شامل ہونا ، نسل پرستی میں ملوث تعلیمی اداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس سے صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular