Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

جنگ کا 20 واں روز: پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد ایران نے خلیج میں توانائی تنصیبات پر میزائل داغ دیئے

تہران، ریاض، واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بیسویں روز ایران ایران نے حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 63 ویں لہر میں خطے میں امریکا سے منسلک تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، قطر کے راس لفاس انڈسٹریل سٹی میں آگ لگ گئی، قطر نے ایرانی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
پاسداران انقلاب نے کارروائی کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید وزیرِ انٹیلی جنس اور دیگر انٹیلی جنس اہلکاروں کے نام منسوب کیا۔ پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ وہ جنگ کو تیل کی تنصیبات تک پھیلانا نہیں چاہتا تھا اور نہ ہی دوست اور ہمسایہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ تھا، تاہم ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق اپنی تنصیبات کے دفاع کے لیے امریکا اور امریکی شیئر ہولڈرز توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔
اسرائیل امریکا کے ایران پر وحشیانہ حملے جاری ہیں، مغربی ایران میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، 12 افراد شہید ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں 116 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تل ابیب اور مقبوضہ مغربی علاقوں پر میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک ہو گئے، تل ابیب میں عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ چوبیس گھنٹے میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی، اسرائیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 سے بڑھ گئی، 4 ہزار اسرائیلی زخمی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ریڈ سی پر واقع ینبوع بندرگاہ پر حملہ ہوا ہے، زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ ینبوع بندرگاہ سعودی عرب کی خام تیل کی ایکسپورٹ کی واحد آوٹ لیٹ ہے، واضح نہیں ینبوع بندرگاہ پر خصوصا کس چیز کو نشانہ بنایا گیا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے صدر ٹرمپ اور امیر قطر سے فون پر گفتگو کی ہے اور گیس فیلڈ حملوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
ایران اور قطر کی گیس فیلڈ پر حملوں کے بعد کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو اب روکنا شاید ممکن نہ ہو.
پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس سے کہا ہے کہ ایران جنگ کیلئے مزید 200 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر کو اتنی رقم کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ امریکی کانگریس کے ارکان اس میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
اسرائیل کے مرکز میں ایک غیرملکی شہری ہلاک
اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل کے مرکز میں ایرانی ڈرون حملے میں ایک غیرملکی شہری ہلاک ہوگیا، خبر ایجنسی کے مطابق غیر ملکی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ابوظہبی میں میزائل حملہ ناکام، حبشان گیس فیلڈ پر آپریشن معطل
ابوظہبی کی حبشان گیس تنصیبات اور باب فیلڈ پر میزائل کا ملبہ گرنے کے واقعات سامنے آئے۔ حکام نے بتایا کہ میزائل حملہ ناکام بنانے کے بعد گرنے والے ملبے سے تنصیبات متاثر ہوئیں، گیس تنصیبات حفاظتی اقدام کے طور پر عارضی طور پر بند کردی گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular