
Civil Defence workers attempt to rescue people trapped beneath the rubble of a residential building that had been damaged in an earlier Israeli strike during the war and collapsed on Wednesday, in Gaza City, September 16, 2026. REUTERS/Mahmoud Issa
غزہ : اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے پانچ بچوں سمیت بیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ چھ منزلہ عمارت گرنے سے کئی خیمے اور مکانات بھی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔
غزہ شہر کے مغرب میں شارع الصناعہ پر واقع خستہ حال چھ منزلہ رہائشی عمارت صبح سویرے مکینوں سمیت زمیں بوس ہوگئی۔ عمارت میں کئی متاثرہ خاندان رہائش پزیر تھے۔ ملبہ عمارت کے ساتھ لگے خیموں اور مکانات پر گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے سے اب تک بیس لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بارہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عمارت اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شدید خستہ حالی کا شکار تھی۔


































