
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے رات گئے اور صبح سویرے حملے کرکے بیس فلسطینوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نےغزہ سٹی کے مضافات میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں چار فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔ اور سات زخمی ہوگئے۔ اسرائیل ڈرون نے الرمل محلے میں ایک مکان کو میزائل مارکر ملیا میٹ کردیا حملے میں بچی سمیت تین فلسطینی شہید اور دس زخمی ہوئے۔
جبالیہ کے مضافات میں بھی حملہ کیا گیا۔ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد چھیالیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہزاروں متاثرین کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جو ایمرجنسی اور سول ڈیفنس ٹیموں کے لیے ناقابل رسائی ہیں۔


































