
ماسکو: روسی میڈیا کے مطابق 2 امریکی فوجیوں کی اردن میں ہلاکت کے بعد صدرٹرمپ نے پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم دیدیا، صدر ٹرمپ نے اردن پر ایران کے میزائل حملوں سے 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر خاموشی توڑ دی ہے اور واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر انہیں بے حد دکھ ہے، وہ ایران کو کبھی نیو کلیئر ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ اگر ایران ڈیل پر عمل نہیں کررہا تو امریکا کو بھی فکر نہیں۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ فوجیوں کی قربانی سے امریکا کا عزم اور مضبوط ہوا ہے۔


































