Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

2 اسرائیلی وزرا نے معاہدہ مسترد کردیا، لبنان میں قبضہ برقرار رکھیں گے، وزیر دفاع

تل ابیب: اسرائیل کے دو وزرا نے امریکا ایران معاہدے کو نقصاندہ قرار دیکر مسترد کردیا۔ جبکہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیرِ اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک خودمختار اور آزاد ریاست ہے وہ معاہدے میں شراکت دار نہیں۔ اس لئے معاہدہ اسرائیل پر لاگو نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ اسرائیل کی سلامتی کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا ہے.
وزیرِ خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ معاہدہ اسرائیل اور پوری نام نہاد آزاد دنیا کے لیے نقصان دہ ہے۔ معاہدے کے باوجود اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی ترک نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو کمزور کرنے کی مشترکہ مہم نے اہم نتائج دیے ہیں اور ان کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقرار رہے گی۔ اسرائیل سکیورٹی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ اسرائیل کاٹز نے ایران کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے متعلق کسی بھی کارروائی یا حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular