
بیروت : جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو کمانڈر شہید ہوگئے۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مقبوضہ لبنانی علاقوں میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں ۔ حزب اللہ کے دو کمانڈروں کے اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد سے حزب اللہ کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیلی کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے ۔ جس میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکارہ ہوگیا ہے۔ حزب اللہ کے ترجمان کے مطابق اگر اسرائیل نے مقبوضہ لبنانی علاقے خالی نہیں کیے اور غزہ سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائیں تو اسرائیل کی فوج پر شدید کاری وار کیے جائیں گے۔


































