
غزہ : غزہ میں شدید سردی اور موسمِ سرما کے طوفانوں کے باعث سترہ فلسطینی شہید اور درجنوں متاثر ہوئے ہیں۔ غزہ میں فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق شدید بارش، تیز ہواؤں اور منجمد کرنے والی سردی نے عارضی پناہ گاہوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں دیواریں، مکانات اور خیمے منہدم ہو گئے اسکے باوجود اسرائیل پناہ گاہوں کے سامان اور دیگر انسانی امداد کی آمد پر سخت پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے کہا ہے کہ پناہ اور حرارت کی سہولیات نہ ہونے کی صورت میں شدید سردی کمسن بچوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔


































