
دوحہ: غزہ بورڈ آف پیس نے جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پندرہ نکاتی روڈ میپ جاری کر دیا۔ تمام مراحل کی نگرانی ایک بین الاقوامی تصدیقی کمیٹی کرے گی۔ روڈ میپ کے مطابق اسرائیل، حماس اور دیگر فلسطینی دھڑے فوجی کارروائیاں بند کریں گے اور منصوبے پر عمل درآمد مرحلہ وار ہوگا۔ ہر اگلا مرحلہ سابقہ مرحلے کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔ غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی علاقے کا انتظام سنبھالے گی اور فلسطینی قوانین کے تحت ایک انتظامیہ، ایک قانون، ایک ہتھیار کے اصول پر کام کرے گی۔
پولیس فورس کی ازسرنو تنظیم کی جائے گی جبکہ تمام سرکاری ہتھیار قومی انتظامی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے۔ حماس کے بھاری ہتھیار، اسلحہ گودام، فوجی تنصیبات اور سرنگیں مرحلہ وار ختم یا محفوظ کی جائیں گی اور یہ عمل اسرائیلی فوج کے تدریجی انخلا سے منسلک ہوگا۔


































