
برسلز : یورپی یونین کے 15رکن ممالک نے یورپی کمیشن سے فلسطین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کا مطالبہ کردیا۔ آئرلینڈ کی قیادت میں یورپی یونین کے ممالک کے ایک گروپ نے فلسطین کیلئے یورپی یونین کی جانب سے امداد کی فراہمی میں مسلسل تاخیر پر خدشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکی ریاست نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی میں ایک قرارداد پر رائے شماری کی گئی جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی کمپنی کا بائیکاٹ کرے۔ یہ کمپنی اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلا ف ہتھیار فراہم کرتی ہے۔


































