Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عمارتیں گرنے اور سردی کے باعث بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : غزہ میں سرمائی طوفان کے باعث بمباری سے تباہ شادی ہال ۔ مکانات اور دیواریں گرنے سے تین بچوں سمیت دس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ سردی کی وجہ سے بھی دو بچے دم توڑ گئے۔
غزہ سٹی میں سب سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بمباری سے تباہ شادی ہال کا ایک حصہ گرگیا۔ شادی ہال میں بےگھر متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔ حادثے میں ایک بچی سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمالی غزہ میں دیوار گرنے سے خاتون جبکہ غزہ سٹی میں مسجد کا مینار گرنے سے نوجوان شہید ہوا۔ تین افراد دیگر علاقوں میں شہید ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شدید سردی کے باعث مزید دو بچے بھی جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد تعداد چھ ہو گئی۔ ادھرانسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے ڈائریکٹر اجیت سونگائی نے کہا کہ سردی قاتل عنصر بن چکی ہے۔ جو گزشتہ دو سال سے جاری بمباری اور زبردستی بیدخلی کے ساتھ مل کر جانوں کے لیے مہلک ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular