Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید، حماس ترجمان حازم قاسم بال بال بچ گئے

غزہ : غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید بارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ ڈرون حملے میں حماس ترجمان حازم قاسم بال بال بچ گئے۔ غزہ سٹی میں اسرائیلی ڈرون نے العباس چوک کے قریب حماس ترجمان حازم قاسم کی گاڑی پر میزائل داغا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ حملے میں حازم قاسم کے ساتھی محمد الفیومی اور ایک محافظ شہید جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حازم قاسم گاڑی میں نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔
نصیرات کیمپ میں فلسطینیوں کے گروپ پر حملے میں خاتون سمیت دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی۔ دیر البلاح اور دوسرے علاقوں میں ڈرون حملے کئے اور گولہ باری کی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کی شہادتیں ہوئیں۔ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تہتر ہزار ایک سو اٹھارہ فلسطینی شہید اور ایک لاکھ تہتر ہزار چھ سو پندرہ زخمی ہو چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular