
غزہ : اسرائیلی حملوں میں مزید دس فلسطینی شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بیدردی سے شہید کیا گیا۔ جبکہ غزہ میں فضائی حملوں میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کئےگئے۔صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے قصبے طمون میں اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے دراندازی کی اور ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔ جس میں والدین اور ان کے دو معصوم بچے شامل ہیں۔ نابلوس کے قصراہ گاؤں میں صیہونی آبادکاروں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
ادھر غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے علاقے السورحہ میں اسرائیلی طیاروں نے شہریوں کے اجتماع پر بمباری کردی جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئے جس میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔ جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 663 ہو گئی ہے جبکہ 756 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔


































