صنعا(نیوزڈیسک)یمن کی قومی نجات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے نہ ہونے کے باوجود انسانی ہمدردی کے ناطے متعدد قیدیوں کو کورونا کے خطرے کے پیش نظر رہا کر دیاگیا ہے۔ یمن کے اٹارنی جنرل نبیل العزائی نے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے مہینے کے پہلے ہفتے سے اب تک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یمن میں کورونا وائرس میں کوئی بھی مبتلا نہیں ہوا ہے۔یمن کی وزارت داخلہ کے سوشل ویلفئیر یونٹ کے ڈائریکٹرعبداللہ الادی نے بھی المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے قیدیوں کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے حفاظتی اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اس ملک کی قومی نجات حکومت نے عرب اتحاد کی جانب سے کورونا وائرس کو یمن میں پھیلانے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن میں 1500 قیدیوں کی رہائی
یمن میں 1500 قیدیوں کی رہائی
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































