دونوں فریق اپنے اپنے زیر انتظام علاقوں سے فورسز کو ہٹالیں گے
عدن(نیوز ڈیسک) یمن میں سعودی حمایت یافتہ عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت نے عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے ساتھ ریاض معاہدے پر عمل درآمدکیلئے سمجھوتے پر دست خط کردئے، سمجھوتے کے تحت دونوں فریق 20 روز میں معاہدے پر عمل درآمد کریں گے اور اپنے اپنے زیر انتظام علاقوں سے فورسز کو ہٹالیں گے اس میں فورسز کی واپسی کے لیے فریم ورک وضع کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے فوجی اقدام سے بچا جاسکے،عبدربہ منصور ہادی کے مشیر احمد عبید بن دقر نے بتایا کہ ہم قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان الریاض سمجھوتے کو ایک اعلیٰ مرحلے میں لے گئے ہیں اور اس کے عسکری پہلو پر جامع انداز میں عمل درآمد کے لیے نقشہ راہ وضع کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن:سعودی اور اماراتی گروپوں کے درمیان نیا سمجھوتہ
یمن:سعودی اور اماراتی گروپوں کے درمیان نیا سمجھوتہ
-
Ilyas - جنوری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 34
- 0 minute read


































