Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ

 صوبہ بنانے کی وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے منظوری مل چکی ہے، صرف اعلان کا مرحلہ باقی ہے، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا،جاوید حسین
عبوری آئینی صوبہ بنانے کے فیصلے سے گلگت بلتستان کے عوام کا نہ صرف دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا بلکہ جی بی کے عوام کی 72 سالہ محرومیوں کا ازالہ بھی ہوگا
گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ ہو گیا، وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ اداروں نے صوبہ بنانے کی منظوری دیدی ہے، اب صرف اعلان کا مرحلہ باقی ہے ،اس بات کا دعویٰ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما و سابق رکن اسمبلی جاوید حسین نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ عبوری صوبے کے اعلان کے بعد باقاعدہ آئین میں ترمیم کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرکے نواز شریف عبوری آئینی صوبے کا اعلان کرتے تو کریڈٹ مسلم لیگ نون کو مل جاتا اب اگر پی ٹی آئی حکومت اعلان کرے گی تو اس کا کریڈٹ بھی اسے ہی جائے گا، انہوں نے کہا ہے کہ جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے فیصلے سے گلگت بلتستان کے عوام کا نہ صرف دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا بلکہ جی بی کے عوام کی 72 سالہ محرومیوں کا ازالہ بھی ہوگا ، جو لوگ آئینی صوبے کی مخالفت کرتے ہیں، وہ ملک دشمن اور مودی کی زبان بولتے ہیں، مودی بھی چاہتا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہ ملیں، تاکہ محرومیوں کے نام پر انہیں جی بی میں ایجنٹ ملتے رہیں ، مقتدر قوتوں نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عبوری آئینی صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular