Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

کچھ ضروری باتیں

بچو ہمیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے ، صحت جسم کے علاوہ ہماری روح کو بھی تسکین دیتی ہے۔صحت مند اور طاقتور انسان سختیوں کا صبر اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرسکتا ہے۔ وہ بہت کم زندگی کے نشیب و فراز سے مایوس ہوتا ہے۔
گزشتہ زمانوں میں انسان کے وسائل کم تھے اور انسان زمین کی کھدائی، لکڑی کاٹنا، شکار اور روایتی کھیتی باری جیسے زیادہ محنت طلب کام کرنے سے چست و چالاک رہتا تھا۔ ان دنوں میں آج کی طرح ڈاکٹروں ،طبیبوں ، حکیموں اور شفاخانوں کی بھرمار نہ تھی کیونکہ متحرک جسم کی وجہ سے لوگ کم بیمار ہوتے تھے۔
اب انسان پیدل چلنا پسند نہیں کرتا وہ گاڑی سے سفر کرتا ہے ۔ لکڑی کاٹنے کی بھی زیادہ ضرورت نہیں رہی کیونکہ تیل اور گیس نے انسان کی ضرورت پوری کردی ہے یہاں تک کہ اترنے چڑھنے کے لئے سیڑھی کے بجائے لفٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ غرضیکہ انسان بہت آرم طلب ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں بھی وہ چستی نہیں رہی ، وہ یا تو بہت کمزور اور سست ہوگیا ہے یا حد سے زیادہ موٹا، اسی لئے بیماریاں جلد اس پر حملہ آور ہوتی ہیں۔
لیکن ساتھیو ، مایوس نہ ہوں ، آپ جہاز ، گاڑی، لفٹ، میز، کرسی ، بجلی ، گیس وغیرہ وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے بھی تندرست اور سلامتی حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو ورزش کرنا پڑے گی۔ ورزش سے آپ ہشاش بشاش صحیح اور سالم رہ سکتے ہیں ۔
لیکن یاد رکھیں ورزش کے لئے باقاعدہ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں بے موقع کی ورزش نہ صرف انسان کے لئے کوئی فائدہ نہیں پہنچاتی بلکہ زیادہ نقصان دہ بھی ہے۔ مثلاً کہتے ہیں کہ جتنا ہو سکے پانی پئیں لیکن پانی پینے کا بہترین وقت کھانا کھانے یا ورزش کرنے کے ایک دو گھنٹے بعد کا ہے نیز کھانا کھانے سے کم از کم تین گھنٹے تک سخت قسم کی ورزشوں سے اجتناب کرنا چاہیے بلکہ ورزش کے بعد آرام کرنے کی کوشش کریں اور ورزش کے ایک گھنٹہ بعد تک سخت کام کرنے سے پرہیز کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular