فوج اور رضاکاروں سے استفادہ وبا سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں قوم کی کورونا اسکریننگ کو اہم اور قابل تعریف قرار دیا ہے، وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کے نام اپنے مکتوب میں ولی امر مسلمین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف مہم میں اسکریننگ کا کام بہت اہم اور قابل تعریف ہے،انہوں نے وزارت صحت اور طبی شعبے کے کارکنوں کی لگن اور کوششوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ملک کی مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ اس وبائی بحران سے ملک کو نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا،انہوں نے وائرس کے خلاف مہم اور کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کورونا وبا کیخلاف اسکریننگ قابل تعریف ہے، ولی امر مسلمین
کورونا وبا کیخلاف اسکریننگ قابل تعریف ہے، ولی امر مسلمین
-
Ilyas - اپریل 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































